اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کرکے 15 مارچ  اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کے طور پر منانےکی منظوری دی جوکہ مسلم امہ کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی پریس کانفرنس

33

اسلام آباد ۔16مارچ  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کرکے 15 مارچ  اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کے طور پر منانےکی منظوری دی جوکہ مسلم امہ کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

 وزیر مملکت  نےکہاہے کہ اسلام کے ٹھیکیدار اسلام کی بجائے اسلام آباد کے لئے سیاست کررہے ہیں، اسلاموفوبیا کے حوالے سے اوآئی سی کے تمام ممالک ایک پیج پر ہیں،وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اسلاموفوبیا پر بات کرتے رہے،22,23 مارچ کو 57ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان میں موجود ہوں گے،اس موقع پر اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔