اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بدھ کو این سی او سی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ، روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا ۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی نظرآرہی ہے، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کو جیسے ہینڈل کیا اس کو پوری دنیا نے بھرپورانداز میں سراہا ہے۔ ملک میں 70فیصد افرادکی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے ۔











