حضرت سخی غلام قادر المعروف چن پیر سرکار رحمت اللہ علیہ کے عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری

134

پاکپتن،28 مارچ(اے پی پی ):  حضرت سخی غلام قادر المعروف چن پیر سرکار رحمت اللہ علیہ کے عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سینکڑوں عقیدت مند رنگ برنگے جھنڈے اٹھائے ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے جماعتوں کی صورت میں درگاہ پر حاضری دے رہے ہیں۔

چن پیر سرکار کے میلے میں پنجابی ثقافت  کی جھلک کو  نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے،میلے میں عارضی طور پر سجائے گئیے رنگ برنگی مٹھائیوں اور دیگر سٹالز زائرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔درگاہ پر آئے زائرین کے جان و مال کے تحفظ کے لئیے ضلعی پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد  سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔