صحافی و کالم نگار سلمان احمد قریشی کی نئی کتاب” ہم ایک نہیں دو ہیں” کی تقریب رونمائی

61

اوکاڑہ ،29مارچ (اے پی پی): گورنمنٹ ای لابیرئری اوکاڑہ میں  ساہیوال آرٹس کونسل اور فروغ فن و ادب کے زیراہتمام سینئرصحافی کالم نگار شاعر سلیم ناز کی زیر صدارت اوکاڑہ کے سینئرصحافی وکالم نگارسلمان احمد قریشی کی چوتھی نئی تخلیق”ہم ایک نہیں دو ہیں” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔اس سادہ مگر پروقارتقریب میں

عقیل اشفاق ڈائریکٹر انفارمیشن ساہیوال ڈویژن،ڈاکٹرریاض ہمدانی ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن آرٹ  کونسل، ڈاکٹر زاھد بلال صدر شعبہ ابلاغیات یونیورسٹی آف اوکاڑہ،خورشیدجیلانی ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات اوکاڑہ،سابق صدراوکاڑہ پریس کلب شہبازساجد،پروفیسر شفیق نیر، پروفیسر امین انجم، قاری خالد سیال ریٹائرڈ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، پرنسپل ڈی پی ایس ڈیرہ غازی خان میجر اعظم کمال،  پروفیسر رضا اللہ حیدر، غلام سرور انجم مغل،پروفیسرمسزعائشہ سلمان، محترمہ مہرو چوہدری، پروفیسراحمد ساقی ، محترمہ شبانہ زیدی، پروفیسر حامد، جاوید عارف، راؤ شکیل احمد شکیل، پروفیسر طاہرہ منہاس، پروفیسر فروہ نقوی،پروفیسر کاشف مجید، فاروق اظہر، طارق مجید مغل،  بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ اصغر مغل، پروفیسر ڈاکٹر عارف صدیقیبین الاقوامی شہرت یافتہ موٹیویشنل سپیکر، ندیم مقصود جعفری نے اپنے خیالات میں سلمان احمد قریشی کی کتاب ” ہم ایک نہیں دو ہیں ” پر اظہار خیال کرتے ہوئے

سلمان قریشی کی بے پناہ صلاحیتوں اوربلند حوصلوں کوسراہا۔تقریب میں شاھد احمد کوتھم کالج،متین احمد،  رانا محمد عرفان ، رانا طاہریقعوب،شہزادعلی، شہبازعلی،راؤعلی احمد، ڈاکٹر عامر فرید، ڈاکٹر سمیرا الطاف، عمران حسینی، عرفان لودھی، ملک قیصر ایڈووکیٹ، عاشرعلی،زین العابدین، محمد معاذ، اور آفاق منظر کے ساتھ دیگراہل قلم شامل تھے۔ پروقار تقریب میں نقابت کے فرائض غلام مصطفی مغل جی نے ادا کئے۔