وہاڑی، 29 مارچ ( اےپی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری دودھ کی ترسیل ناکام بنادی، فوڈ سیفٹی ٹیم کا کچی پکی روڈ لڈن اڈا میں دودھ سنٹر پر چھاپہ مار کر 800 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لڈن میں 800 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ کارروائی کچی پکی روڈ پر کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ دودھ کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔ ورکرز کے میڈیکلز اور تجزیہ رپورٹ بھی واضح نہ کی گئی۔ غیر معیاری دودھ لڈن اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ ملک کولیکشن سنٹر کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ ایک بنیادی غذاء ہے، ملاوٹ کرنے والا مجرم ہے











