پشاور، 17 مارچ(اے پی پی): وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اب طبی عملے کو اعلی تربیت کیلئے بیرون ملک جانا نہیں پڑے گا، تربیت کے پُرانے اور فرسودہ نظام کو جدید تکنیکی نظام میں تبدیل کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد کے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کیا، جسمیں وہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے تعاون سے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، حیات آباد پشاور میں جدید طرز پر تربیتی کورس کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے ۔
اس موقع پر زیر تربیت طبی عملے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سکل لیب ملک بھر میں پہلا جدید سرکاری لیب ہے، جس میں صوبے بھر کا طبی عملہ تربیت حاصل کرے گا جبکہ اس سے قبل طبی عملے کو بیرونی ملک یا آغاخان یونیورسٹی جانا پڑتا تھا۔











