عمران خان نے دنیا کو احساس دلایا کہ مسلمان دہشت نہیں بلکہ امن کا داعی ہے؛ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک

14

ملتان، 24 مارچ (اے پی پی ): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک  نے کہاہے کہ پہلی بار ہماری آزاد خارجہ پالیسی بننے جارہی ہے، پہلی بار کسی نے امریکااور  اقوام متحدہ میں بیٹھ کر  اپنا نہیں بلکے امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، امریکا کو ابسلٹولی ناٹ کہا ، جس نے دنیا کو احساس دلایا کہ مسلما ن دہشت نہیں ہے بلکے امن کا داعی ہے اسی کی کوشش سے 14 مارچ کو اسلامک فوبیا کا دن قرار دیا گیا اس نے ہمیں یاد کرایا کہ ہمارا لیڈر آپ ﷺ ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ  قائم کرکے  دنیا پر حکومت کی اب ہم اس سبق سے جو بھول گئے تھے اپنا سفر دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں  نے ویمن یونیورسٹی ملتان کے چوتھے کانووکیشن سے  خطاب میں کیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یہ فیصلے کی گھڑی ہے ، مسلمان ابھی تک میرجعفر اور میر صادق نہیں بھولی ، ہم نے جس تبدیلی کے نعرے کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا تھا اس پرقائم ہیں ہم کوئی نیلی پیلی ٹیکسی نہیں لائے ، سستی روٹی نہیں لائے ہماری تو جہ عوام کی فلاح پرہے۔انہوں نے کہا کہ  ہمارا لیڈر اپنے الیکشن کا نہیں سوچ رہا بلکہ قوم کے مستقبل کا سوچ رہا ہے،  عام سیاستدان سوچتا ہے کہ اس کا الیکشن گزر جائے، ہمارا لیڈر نسل کی ترقی کاسوچتا ہے اسلئے ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے، چار ماہ میں جوتبدیلیاں آئیں اور جو سیاسی اچھاڑ پچھاڑ ہوئی اس سے میرا عمران خان پر ایمان اور پختہ ہوا ہے  اور فیصلہ عمران خان کے ساتھ چلنے کا کیا تھا وہ درست تھا اور اس پر قائم ہیں ۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ  عمران خان نے جن اقدامات کی بنیادیں رکھیں اس کے ثمرات کو قوم کو جلد ملیں گی،  آج چند اشرافیہ ان تمام اقدامات سے خوش نہیں یہ قوم پر فیصلہ کی گھڑی ہے،چور اشرافیہ بیرون ملک کے آلہ کار اکھٹے ہوچکا ہے، کچھ میڈیا چینل مہنگائی کا رونا روتے ہیں، تمام پارٹیاں عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تاریخ لکھی جاری ہے کہ کون ایسے موقع پر بیرونی طا۱قتوں کا آلہ کار بنا اور کون نہیں بنا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ملتان میں خواتین یونیورسٹی بہترین کام کر رہی ہے ،خواتین یونیورسٹی نے بہت جلد اپنا نام بنایا ہے، خواتین یونیورسٹی کی طالبات ہماری شان ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں رہیں  ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔

صوبائی وزیر  نے کہاکہ ہماری پہلی حکومت ہیں جس نے تعلیم پر اتنی توجہ دی گزشتہ پنجاب کابینہ اجلاس میں نئی 10 یونیورسٹیوں کی منظوری دی گئی ہے،حکومت کے تین سالوں میں 21 یونیورسٹیوں پر کام شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ  ہم ملتان کے تمام ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کر رہےہیں،  ہم نے 20 ہزار سے زائد سکولز سولر پر منتقل کر چکے ہیں۔

 اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اس وقت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے، ہمارے  سات جرنل اس وقت  وائی کیٹگری میں شامل ہوچکے ہیں، رواں برس ڈیڑھ ارب  کے فنڈز ملے ہیں جن سے چار اکیڈمک بلاک تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی گرین ریکنگ میں ٹاپ پررہی ہماری یونیورسٹی کے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے ایم او یوسائن ہوچکے ہیں طالبات کو جدید ترین الات تک رسائی دی گئی ہے  اور سمارٹ کلاس رومز بھی تعمیر کئے گئے ہیں، ہماری ایک فیکلٹی ممبر کو برائٹ امریکہ اسکالر شپ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

کانووکیشن میں  111 طالبات کو گولڈ میڈل اور  2682 طالبات  کو ڈگریاں دیں گی ، بعدازں تمام مہمانوں کو سوینئر بھی دئے گئے ۔

کانووکیشن کی تقریب  متی تل کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب نےا پنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی تاہم انہوں نے اپنے اختیارات وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو تفیض کردئے ۔تقریب میں زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی، ایمرسن یونیورسٹی کے ڈاکٹرنوید چودھری ، رکن اسمبلی سبین گل،ممبر سینڈیکٹ  ابن حسن، چیئرمین بورڈ حافظ قاسم مہمان اعزاز تھے۔