عمران خان کی فہم و فراست کا مقابلہ کرنا سیاسی بونوں کے بس کی بات نہیں ؛ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

57

لاہور،17مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا  ہے کہ عمران خان کی فہم و فراست کا مقابلہ کرنا سیاسی بونوں کے بس کی بات نہیں ہے ۔

ان خیالات  کا  اظہار انہوں  نے  اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں  کیا، جنہوں نے جمعرات کو یہاں  وزیراعلیٰ سے  ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے محسن عطا خان کھوسہ، عمر تنویر، جاوید اختر انصاری، اعجاز حسین، سردار احمد علی دریشک اور رضا حسین بخاری نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھا دیا ہے، اپوزیشن جتنی مرضی منڈیا ں لگا لے، شکست پھر بھی مخالفین کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کسی سطح پر بھی عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہے، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔