لاہور30 مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی گلریز افضل، اعجاز بندیشہ اور ٹکٹ ہولڈر احمد چٹھہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں۔ قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ راہزن کون ہے اور راہبر کون؟ قوم جان چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خودی کا پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عزت اور وقار سے جینا سکھایا ہے۔ حق و باطل کے معرکے میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کل بھی اپنے لیڈر کا ساتھ دیں گے۔









