ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر سارہ جاوید کی زیرصدارت مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت  کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

33

تھرپارکر،29 مارچ (اے پی پی):روز مرہ استعمال  ہونے والی اشیاء مقرر کردہ نرخوں میں فروخت کی جائیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر سارہ جاوید

ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روز مرہ استعمال میں ہونی والی اشیاء مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنانے کےلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر سارہ جاوید کی صدارت میں دربار ہال مٹھی میں اجلاس منعقد ہوا، محکمہ روینیو ، محکمہ خوراک اور  تاجر برادری  کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ ضلع انتظامیہ تھرپارکر نے ماہ رمضان المبارک میں روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو  یقینی بنانے کےلئے ایک جامع حکمت عملی بنا لی ہے جس کے تحت روینیو  افسران کو بازاروں کا دورہ کرنے ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اس کے علاوہ مقرر کردہ نرخوں کو مانیٹر کرنے، شکایات کے ازالے اور درپیش مسائل کے حل کےلئے ڈپٹی کمشنر آفس مٹھی میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا اس لئے تاجر برادری کو چاہئے کے وہ انسانی ہمدردی کا احساس رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سارہ جاوید نے مزید کہا کہ پورے ضلع میں جہاں پر بھی روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء زائد قیمتوں پر فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے کی شکایات موصول ہوئیں تو فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے تاجر برادری کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے جس پر تاجر برادری نے یقین دلایا کہ روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو تھرپارکر ، اسٹنٹ کمشنرز، مختیار کارز اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی ۔