پاکپتن؛ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی  کیلئے  ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگا کی قیادت میں ریلی  نکالی گئی

48

پاکپتن ، 26 مارچ (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی  کیلئے  ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگا کی قیادت میں ریلی  نکالی گئی، ریلی کی کمالیہ اور اسلام آباد روانگی سے قبل برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی ۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کی کامیابی اور ملک و ملت کی سلامتی  کیلئے  خصوصی دعا کی۔پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے  ہیں۔

سورس:وی  این ایس، پاکپتن