اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقائق ہیں کہ پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کی دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں نے پاکستان کے اندر سازش کے تانے بانے بنے ہیں، یہ حقائق ہیں کہ پاکستان کے اندر اقتدار کی تبدیلی کیلئے دھمکی دی گئی ہے، کسی ملک کو حق نہیں پہنچتا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے اور اقتدار کی تبدیلی کیلئے سازش کرے، ساڑھے تین سال عدم اعتماد کی کوئی کہانی نہیں تھی، خط میں عدم اعتماد کی کامیابی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جوڑا گیا ہے۔











