الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں اس ملک کو آگے لے جانے کے لئے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

27

اسلام آباد۔2اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہفتہ کو  یہاں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آگے لے جانے کے لئے الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ وزیرداخلہ نے کا کہنا تھا کہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہرحال میں کھڑا رہوں گا،پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ملک کو لوٹنے والے باپ بیٹا ایک بار پھر اقتدار کی دوڑ میں ہیں۔ منحرف اراکین اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے وہ قوم کی ترجمانی کیا کریں گے، ،بیرونی سازشوں کا حصہ بننے والے اور قومی اسمبلی کے اراکین کو خریدنے والوں کے خلاف غداری کامقدمہ درج  ہونا چاہئے ،ملکی معیشت اور سیاست کی انتہائی گھمبیر صورتحال ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے بہت اہم ہیں۔