اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے پریس کلبز ڈیجیٹل سٹوڈیوز لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے آزاد کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ
ہماری حکومت ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دے رہی ہے، ایک ا لیکٹرانک چینل یا اخبار کے لئے کروڑوں روپے درکار ہوتے ہیں لیکن ڈیجیٹل میڈیا اس کی نسبت آسان اور کم لاگت سے شروع ہوتا ہے، اڑھائی سے 3 کروڑ کی لاگت سے ملک کے 23 پریس کلبز کو ڈیجیٹل سٹوڈیوز دئیے جارہے ہیں،ہم بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کررہے ہیں،اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کام کررہے ہیں، سمارٹ فون چلتا پھرتا بینک، ٹی وی اور اخبار ہے، اے پی پی کو ڈیجیٹل ، پی ٹی وی کو منافع بخش ادارہ بنادیا ہے۔











