اوکاڑہ؛ ایسٹر کے موقع پر ضلع بھر میں600 سوسے زائد پولیس افسران واہلکاران سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات

20

اوکاڑہ،17اپریل (اے پی پی) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کے احکامات پرمسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان کے مطابق 600 سوسے زائد پولیس افسران واہلکاران سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں،ضلع بھر میں سرچ آپریشن، سپیشل ناکہ بندی، داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ کا عمل جاری رہا۔

اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں محب وطن پاکستانی ہیں جن کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

 ایسٹر کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر معروف مسیحی رہنما ڈاکٹر بوعز عامر اور ڈاکٹرآصف بھٹی نے اپنے پیغام میں ڈی پی او فیصل گلزار اور تمام پولیس افسران اور تمام عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

سورس : وی این ایس ، اوکاڑہ