ایبٹ آباد، 03 اپریل (اےپی پی):میجر فیضان علی کا جسد خاکی ایبٹ آبادپہنچا دیا گیا اور آج شام 4 بجے کامرس کالج گراؤنڈ میں ان کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ جس میی قریبی عزیز و اقارب اور پی ایم اے آیبٹ آباد کی عسکری قیادت کے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شہید گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر دو کے سابق پرنسپل پروفیسر غلام سرور کے بیٹے اور ڈاکٹر میاں عامر سہیل کے داماد تھے۔ شہید کی تین سال پہلے شادی ہوئی تھی، انکی ایک سالہ بیٹی تھی۔۔ دو ماہ پہلے ہی وہ امن مشن پر کانگو ساوتھ افریقہ گئے تھے ۔۔بعد ازاں شہید میجر فیضان کو بورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان نوانشہر میں سپردِ خاک کر دیاگیا۔











