عارف والا،06 اپریل (اے پی پی ): میپکو واپڈا رورل سب ڈویژن عارفوالا کے نائب قاصد محمد اکرم کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر محکمہ سے ریٹائرمنٹ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب قاصد محمداکرم کو لائن مین ،میٹرریڈرزاور دیگر اسٹاف نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مختلف تحائف سے نوازا۔
چیئرمین لیبر ہائیڈروالیکٹراک رائو انیس ایوب نے کہا کہ محکمہ واپڈا ملازمین کے حقوق کیلئے ہماری تنظیم بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
محکمہ واپڈا کے نائب قاصد کی مدمت ملازمت مکمل کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈروالیکٹراک لیبر یونین تمام ملازمین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرکے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں گے ۔











