ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جون سے قبل سکیموں کے مختص بجٹ خرچ کرنے کی ہدایات

31

ملتان، 09 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے الٹی میٹم دے دیا،محکموں کو جون سے قبل سکیموں کے مختص بجٹ خرچ کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فنڈز لیپس ہونے سے بچانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔

 یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے شرکت کی۔

عامر کریم خاں نے کہا روڈز،واسا اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیحی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ  نشتر ٹو اور سب سیکرٹریٹ بلڈنگ کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا  کہ گنجان آباد علاقوں کی روڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے ، ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سٹریٹ لائٹس کو مکمل فعال کرے۔

سورس: وی این ایس، ملتان