اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے عوام کسی دوسرے ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی حکومت تبدیل کریں ۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کسی طور بھی ملک کے عوام اجازت نہیں دیں گے کسی باہر کے ملک میں بیٹھ کر سازش سے پاکستان میں حکومت تبدیل کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ چند سو ملین ڈالر خرچ ہوں اور حکومت بدل دی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ منحرف اراکین کی ملاقاتوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، ان کے خلاف کارروائی آگے بڑھے گی، اس حوالے سے قانونی ٹیم نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے، امید ہے کل تک سپریم کورٹ سے رجوع کر پائیں گے۔











