اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں پونے 4 برس میڈیا زیر عتاب رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ
گزشتہ پونے چار سال کے دوران میڈیا بھی زیر عتاب رہا، پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہائوس کے گیٹ نمبر ون کے اندر میڈیا کارنر ساڑھے تین سال سے بند رہا، پارلیمنٹ لاجز میں بھی میڈیا کا آنا بند ہے، سپیکر قومی اسمبلی میڈیا کارنر کھولنے کے احکامات جاری کریں۔ ہفتہ کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج جو کچھ ہوا، تاریخ کی بدترین مثال ہے، پارلیمنٹ ہائوس کے اندر گیٹ نمبر ون کے اندر میڈیا کارنر ساڑھے تین سال سے بند ہے، اسی طرح پارلیمنٹ لاجز کے اندر بھی میڈیا کا آنا بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پونے چار سال سے پاکستان کے اندر میڈیا، پارلیمان اور سیاسی مخالفین کی زبان بندی کی جاتی رہی، میڈیا بھی پونے چار سال تک ان چیزوں کے زیر عتاب رہا











