اوکاڑہ: محکمہ زراعت توسیع نےیوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلا کر ساڑھے تین لاکھ روپیہ جرمانہ وصول کیا۔شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع اوکاڑہ

21

اوکاڑہ،13مئی (اے پی پی): پنجاب حکومت کی ہدائیت پرڈپٹی کمشنرکی زیر نگرانی محکمہ زراعت توسیع نے یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلا کر ایک ہفتہ کے دوران ساڑھے تین لاکھ روپیہ جرمانہ کیا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع چوہدری شہباز اخترنے اے پی پی سے انٹرویوکے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدائیت پرمحکمہ زراعت توسیع کی ٹیموں نےضلع میں مانیٹرنگ کرتے ہوئے یوریا کھاد مبینہ طور پرمہنگے داموں فروخت کرنے والے پندرہ کھاد ڈیلروں کو رنگے ہاتھوں پکڑااوران کوموقع پرہی جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع راؤریاض انجم نے کھاد ڈیلرمحمد نصر اللہ کو 6ہزار،محمداکرم سبحان کو 5ہزارجبکہ محمد طارق کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع رینالہ خورد چوہدری محمد سرور نے حاجی عبد الحمید کھاد ڈیلر کو پانچ ہزار ،فوجی شبیر حسین کھاد ڈیلر کو 5ہزار جبکہ محمد اسحاق ولی کو 2ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے کھاد ڈیلر محمد اسد بشیر کو 10ہزار ،محمد اعجاز کھرل کو 5ہزار، ندیم بھٹی کو 35ہزار روپے جبکہ عامر خاور کھاد ڈیلر کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدائیت اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن رمحمدعلی اعجازکی زیر نگرانی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کو سو فیصدکامیاب بنایاجارہا ہے۔