عمران خان اور انکے سپورٹرز کو ملک میں بدامنی پھیلانے کا موقع نہیں ملے گا ؛ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

28

 

لندن ، 13 مئی (اے پی پی ):  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق   نے   جمعہ کو  یہاں وزیر دفا ع خواجہ آصف کیساتھ  میڈیا سے  گفتگو  میں  کہا ہے کہ   عمران خان  اور ان  کے سپورٹرز کو ملک  میں  بدامنی  پھیلانے  کا موقع نہیں  ملے گا۔انہوں نے  کہا  کہ  تمام فیصلے  اتحادی جماعتوں  کیساتھ مل کر کریں  گے۔