ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر زیرو پوائنٹ گیٹ عیدالفطر کی تعطیلات  کے بعدتجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا

3

چاغی،09مئی(اے پی پی):ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر زیرو پوائنٹ گیٹ تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ گیٹ کو عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں 25 اپریل کو بند کیا گیا تھا جس کی کھلنے کے بعد ایران سے اشیاء کی درآمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خیال رہے کہ چاغی کے سرحدی شہر تفتان میں پاک ایران سرحد پر واقع زیرو پوائنٹ گیٹ سے سرحدی علاقوں کے لوگ محدو پیمانے پر ٹیکس فری تجارت کرتے ہیں۔