ایف سی بلوچستان کا سول انتظامیہ کے ہمراہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ریلیف آپریشن جاری،63 واٹر باؤزر لگائے گئے ہیں

2

کوئٹہ،21مئی  (اے پی پی):پیر کوہ( ڈیرہ بگٹی )اور ملحقہ علاقوں میں سول انتظامیہ ا و ر  ایف سی بلوچستان کی  امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں ،  ڈاکٹروں  اور پیرامیڈیکس سٹاف بشمو ل  ایف سی بلوچستان کی زیر نگرانی اب تک  3411مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے ،جن میں 929مریضوں میں ہیضے جبکہ باقی مریضوں میں ملیریا اور ڈائیریا کی تشخیص ہوئی ۔

ایف سی کی جانب سے 63پانی کے ٹینکروں کی مدد سے پینے کا صاف پانی 54 متاثرہ گائوں ، کلیوں اور کالونیوں میں مہیا کیا جارہا ہے ۔ کلورنیشن کے بعد او جی ڈی سی ایل کے تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع ہو گئی ہے ،جس سے علاقے کی آبادی کو مزید سہولت میسر ہوگی۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک ماہ تک ادویات اور یومیہ 400،000لیٹر پانی فراہم کرنے کا اعادہ کیا ۔ علاوہ ازیں خشک سالی سے نجات کے لیے علاقے کے لوگوں اور ایف سی   کے اہلکا روں نے نماز استسقاء پڑھی اورخشک سالی اور وباء کے خاتمے کے لیے دعا کی ۔