جس شخص نے عافیہ صدیقی کے لیے آواز اٹھانی تھی آج وہ فرح گوگی کا وکیل بن گیا ؛ پی پی  رہنما فیصل کریم کنڈی

3

اسلام آباد، 20 مئی  (اے پی پی ):پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے  ہمراہ پریس کانفرنس سے   خطاب میں کہا ہے کہ  کیا عمران خان آج دوبارہ مطالبہ کریں گے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،جس شخص نے عافیہ صدیقی کے لیے آواز اٹھانی تھی آج وہ فرح گوگی کا وکیل بن گیا ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں اپوزیشن کو گالی دینے کی بجائے سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا دفاع کیا۔

سورس:وی  این ایس، اسلام آباد