فساد کرنے والوں کے خلاف رد الفساد کا آپریشن کیا جائے گا ؛ مریم نواز  

10

مری ، 31 مئی  (اے پی پی ): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے  منگل کو  یہاں  تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ  ہم نے نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، فساد کرنے والوں کے خلاف رد الفساد کا آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر میگا پروجیکٹ پر ن لیگ کی مہر لگی ہے۔