قومی اسمبلی میں اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ فرانزک سائنس ایجنسی بل 2022ء پیش کردیا گیا

25

اسلام آباد۔23مئی  (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ فرانزک سائنس ایجنسی بل 2022ء پیش کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے دستاویزات، مواد، آلات، نقوش یا دیگر اشیاء کی فرانزک جانچ کے لئے اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ میں فرانزک سائنس ایجنسی کے قیام کا بل ایوان میں پیش کیا۔