ملتان، یکم مئی(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے چھٹی کے روز رمضان بازاروں کے اچانک دورے کیے۔
اس حوالے سے کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کا جم غفیر خریداری میں مصروف ہے ، انتظامیہ کی جانب سے بہتریں انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔
کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی، رمضان بازار بارے استفسار کیا ۔انہوں نے نرخ نامے، اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک کی اور کہا کہ ماہ صیام میں شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر روز متعدد رمضان بازاروں کا دورہ کرکے از خود انتظامات مانیٹر کر رہا ہوں۔
شہریوں نے چینی 70 روپے کلو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ شہری نے کہا کہ
آٹے کے 10 کلو کا تھیلہ 400 روپے، گھی پر 50 روپے کمی حکومت کا احسن قدم ہے۔
سورس: وی این ایس، ملتان











