بشام،07مئی(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو یہاں شانگلہ (بشام) میں جلسہ عام سے خطاب میں میڈیکل کالج اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ بجلی گھر تین ماہ میں مکمل ہوگا، اب شہباز شریف جاگے گا اور آپ سکون سے سوئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پورے صوبے کو مُفت ادویات فراہم کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چار سالہ نالائق اور کرپٹ حکومت نے تیل اور گیس بروقت نہ منگوا کر لوڈشیڈنگ اور حالات خراب کیے ہیں۔انہوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سستا آٹا، چینی اور ہسپتالوں میں مُفت علاج فراہم کریں، ورنہ یہ کام مُجھے آتا ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب کا خوبصورت شاعری سے اختتام کیا کہ۔۔
خوشبو کا اک نگر آباد ہونا چاہیے
اس نظام زر کو اب برباد ہونا چاہیے
ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم
جگنوؤں کو راستہ تو یاد ہونا چاہیے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











