ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ حضرت بابا عبدالعزیز المعروف بابا مست سرکار کے 19ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

53

ٹوبہ ٹیک سنگھ،28 مئی  (اے پی پی ): محلہ راجہ پارک میں روحانی بزرگ حضرت بابا عبدالعزیز المعروف بابا مست سرکار کے 19ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، بابا عبدالعزیز کے صاحبزادے بابا غلام رسول نے مزار کو غسل دیا اور چادر چڑھائی،اس موقع پر مریدین کی  بڑی تعداد موجود تھی۔

عرس پر آنے والے نوجوان بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں اور ٹولیوں کی شکل پر دربار پر حاضری کے لیے آنے والے زائرین ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔عرس کے موقع پر بچوں کے لئے  جھولے اور کھلونوں کے سٹال بھی سج گئے ہیں،جہاں زائرین خریداری میں کافی دلچسپی لے رہی ہیں۔

عرس کے موقع پر زائرین کے کیے لنگر کا بھی خاص اہتمام کیا گیا جہاں ہزاروں زائرین لنگر سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔