گزشتہ تین سال ضائع کئے گئے، ایک سال میں نرسنگ یونیورسٹی کو مکمل کیا جائے گا؛ وزیر اعظم محمد شہباز شریف

13

لاہور، 22 مئی ( اے پی پی ): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےاتوار  کو یہاں   کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ  کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو  میں کہا ہے   کہ گزشتہ تین سال ضائع کئے گئے، ایک سال میں نرسنگ یونیورسٹی کو مکمل کیا جائے گا،عمران نیازی ترقیاتی منصوبوں کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیل بھجوانے میں مصروف رہے۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہسپتال میں غریب عوام کا مفت علاج ہو گا ۔ ہسپتال کی بہتری کیلئے حتمی فیصلے کئے گئے ہیں ،ہسپتال کے بانی ڈاکٹر سعید اخترکو چیئرمین بورڈ آف گورنربنا یاگیا ہے ، عمران خان کے دور میں انہیں فارغ کیاگیا تھا ، آج الحمداللہ ان کی عزت کے ساتھ واپسی ہوئی ہے ، ڈاکٹر سعید اختر ہسپتال کی کارکردگی کو چار چاند لگائیں گے ۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ پچاس فیصد غریب مریضوں کا مفت علاج ہو گا اور پچاس فیصد سفید پوش طبقہ کو بھی علاج میں سہولت دیں گے جبکہ پچاس فیصد صاحب حیثیت پورے اخراجات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد سے ملنے والی رقم غریب لوگوں کے علاج پر خرچ ہو گی اور حکومت پنجاب کے بجٹ سے بھی ہسپتال کو حصہ ملے گا ۔

سورس:وی  این ایس،  لاہور