یکم جون تک پنجاب کے 34 شہروں میں حج تربیتی ٹریننگ مکمل ہو جائےگی،ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر 

16

ملتان،28مئی(اے پی پی): ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے کہا ہے کہ یکم جون تک پنجاب کے 34 شہروں میں حج تربیتی ٹریننگ مکمل ہو جائے  گی۔

سٹیٹ بینک ملتان کے ہال میں عازمین حج کی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں حاضری کے آداب اور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق موبائل ایپس کے استعمال کے بارےمیں تربیت دی گئی ۔ حج تربیتی پروگرامز میں عازمین حج کی دلچسپی بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام کے اختتام پر ملتان میں عازمین حج سے تربیت سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں میں ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنما احمد چغتائی نے  ٹرالی بیگزانعام میں تقسیم کئے۔