اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز کاڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ، ڈاکٹرزو پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی

12

اوکاڑہ،5جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا علیٰ الصبح اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقار حیدر اور ڈاکٹر مبشر گیلانی نے ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ کو ایمرجنسی وارڈ، پیڈز وارڈ،سرجیکل وارڈ،او پی ڈی ،میڈیسن سٹور اور ہسپتال کے مخلتف شعبہ جات کادورہ کروایا۔

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ  نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی اور ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت ادویات، تشخیصی ٹیسٹوں اور دیگر سہولیات کے متعلق دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹرز اور عملہ کے رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں ان کا مریضوں کےعلاج کے ساتھ ساتھ ہمدردی اور شفقت سے پیش آنے کا یہ طرز عمل مریضوں کوصحت یاب کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔