پاکپتن،05 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کریانہ مارٹس، سستے ریڑھی بازار، نجی فلور مل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی گائیڈ لائن پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج بھی کروائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے فلور مل میں سبسڈائیزڈ آٹے کے سٹاک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کریانہ شاپس پر سستے آٹے کی فراہمی کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کریانہ مارٹس میں ڈی سی کاونٹرز پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا اور ریڑھی بازار میں ریڑھی بانوں کو سستی اور معیاری پھل کی فروخت کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ ناپ تول اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ایمر جنسی وارڈ کے مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شعبہ صحت میں عوامی خدمت عبادت سے کم نہیں، ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں اور انکے لواحقین سے حسن سلوک سے پیش آئیں۔











