برآمدات میں اضافہ و درآمدات میں کمی کے زریعے تجارتی توازن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ؛ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

9

اسلام آباد،10جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2022-23ء کا 9500 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔   جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں   کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ و درآمدات میں کمی کے زریعے تجارتی توازن قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔