اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے آئی سی سی آئی میں وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں لیے گئے حکومتی اقدامات مثبت ہیں جن سے بہتری آئے گی۔تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دینا اور فکس ٹیکس کا نفاذ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ احسن اقدام ہے۔زراعت کے لئے اقدامات اچھے ہیں, مزید براں زرعی زمینوں پر تعمیر کی پابندی ضروری ہے











