بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،3 قراردادیں متفقہ طور پر منظور

7

کوئٹہ،04جون(اے پی پی ): بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں 3 قراردادیں پیش کی گئی پہلی  قرارداد رکن صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی کی ختم نبوتﷺ  کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی پاکستان  ٹیلی وژن بولان کے مقامی زبانوں بلوچی، براہوی، پشتو کے ڈراموں و سٹیج پروگراموں کو دوبارہ شروع و بجٹ میں اضافہ جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں بجلی کی فراہمی سے متعلق بجلی کی نئی  سکیمات  کے سروے  شروع کرنے کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

 رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ایک قومی نشریاتی ادارہ ہے جو قوم کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہونے کے ساتھ عوام کو جاب دینے اور مقامی فنکاروں کو روزگار دینے کی ذمہ دار ہوتی  ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ پی ٹی وی بولان کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائےتاکہ مقامی فنکاروں کو روزگار کے علاوہ  اپنے مقامی زبانوں بلوچی، براہوی، پشتو اور دیگر کو اجاگر کر سکے۔ انہوں  نے کہا کہ بلوچستان سے  پرائیویٹ چینلز نے بھی اب اپنے ورکرز کی تعداد میں کمی شروع کررکھی ہے ۔