بہاولنگر؛ ماہ مئی  میں  اشیائے خوردو نوش کے نرخ اور معیار کی خلاف ورزی پر  بارہ لاکھ سے زائد  جرمانہ،324 افراد  گرفتار

9

بہاولنگر،04 جون  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہفتہ کو  یہاں  منعقد ہوا جس میں یکم مئی 2022 سے31 مئی تک پرائیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران پرائیس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4393 دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر تجارتی مراکز پر جاکر  اشیائے خوردو نوش کے نرخ اور معیار کو چیک کیا  اور  خلاف ورزی پر مجموعی طور پر  بارہ لاکھ ستر ہزار چار سوروپے  جرمانہ کیا گیا، 88 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ 324 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ پرائس مجسٹریٹس بہاولنگر کی خصوصی کاوشوں اور استعداد کار  سے ضلع بہاولنگر پنجاب بھر کی   میں  پہلے  تین پوزیشنوں  میں  شامل  ہے ۔