بی جے پی کے عہدیداران کی طرف سے نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی پر تمام مسلمان غم و غصہ کے عالم میں ہیں؛ وفاقی وزیر شازیہ مری

11

اسلام آباد، 06 جون (اے پی پی ):وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری  نے   پیر کو یہاں  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے  ہمراہ  پریس کانفرنس  سے خطاب میں کہا ہے کہ  بی جے پی کے عہدیداران کی طرف سے نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی پر تمام مسلمان غم و غصہ کے عالم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم(او آئی سی)اور عالم اسلام آگے  آئیں اور بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے،ہم اب اس طرح کی گستاخیاں اور برداشت نہیں کر سکتے۔