اسلام آباد، 06 جون (اے پی پی ):وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے پیر کو یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے 28 ارب روپے غریب لوگوں کے لئے مختص کئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 80لاکھ خاندانوں کواضافی دو ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ان میں 80 لاکھ لوگ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تاہم 60 لاکھ لوگوں کو مزید رجسٹرڈ کیا جائے گا۔جس کیلئے خصوصی نمبر786جاری کیا گیا ہے۔امداد کیلئے اس پر اپنا آئی ڈی کارڈ بھیجیں ۔جو لوگ فون نہیں رکھتے وہ کسی کے بھی نمبر سے آئی ڈی کارڈ بھیج سکتے ہیں۔لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ مستحق افرادکی ہیلپ کریں ۔











