روس یوکرائن جنگ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں ؛وفاقی وزیر احسن اقبال

24

اسلام آباد،27جون  (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پیر کو کنونشن سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  روس یوکرائن جنگ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل  ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے،بدقسمتی سے وژن 2025  “نام نہاد تبدیلی‘”  کی نذر ہو گیا ہے ۔