اوورسیز پروفیشنلز کا جذبہ اور تعاون قابل تحسین ہے؛وفاقی وزیر احسن اقبال

27

اسلام آباد،27جون  (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پیر کو کنونشن سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اوورسیز پروفیشنلز کا جذبہ اور  تعاون قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ‏تمام ممالک میں ترقی کا دارومدار نجی شعبے کی شراکت اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری پر ہے، ہم پاکستان کے پرائیویٹ شعبے کی ترقی کے راستے سے رکاوٹیں ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‏ٹرن ارائونڈ پاکستان کانفرنس کے طویل المیعاد ایجنڈا کے تحت ہم مایہ ناز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ایسا ایجنڈا ترتیب  دینا چاہتے ہیں جس کے تحت ایسے تین سے چار اقدامات اٹھائے جائیں جس سے پاکستان کی اکانومی بحال ہو، ‏ہمیں اپنے زراعت کے شعبے کو ویلیو ایڈڈ ایگریکلچر میں لے کر جانا ہےجس سے زرمبادلہ کمائیں، اس کے لئے ہمیں طویل المیعاد منصوبے اور پالیسی کی ضرورت ہے جس میں تسلسل ہو۔