لاہور، 9 جون ( اے پی پی ): نمائندہ خصوصی ورلڈ بینک جیان کارلو فراری نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران محکمہ کے افسران سے بات کرتے ہوئے جیان کارلو فراری نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے لمپی سکن بیماری کی روک تھام بارے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ جانوروں کی نقل و حمل پر پابندی اور موثر ویکسی نیشن سٹریٹیجی سے لمپی سکن بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے،ویکسین پروڈکشن اور ڈیزیز سرویلینس کے شعبہ جات میں ورلڈ بینک سے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
عالمی بینک کے نمائندے نے ویکسین پروڈکشن یونٹس اور کوالٹی کنٹرول سیل کا بھی دورہ کیا اور زمینی حقائق کے جائزہ کیلئے پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔











