ملتان،01 جون (اے پی پی ): حضرت شاہ شمس تبریز کا 769واں 3 روزہ عرس جاری ہے۔ کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے دربار پر حاضری دی اوردرگاہ کو عرق گلاب سے غسل دیا۔
اس موقع پر کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے کیلئے اولیاء کرام کے در پر آتے ہیں ۔
کمشنر عامر خٹک شہریوں سے گھل مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام محکموں کو بہترین انتظامات یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔











