اسلا م آباد، 01 جون(اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی انسان کو درندہ بنانے والا عنصر ہے، پوری دنیا کو یہ چیلنج درپیش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہذیبوں کے درمیان تصادم نہیں، تعاون کی ضرورت ہے۔











