ملتان: ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیرمنظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری

28

ملتان، 14 جون( اےپی پی):  ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیرمنظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اڈہ چوک بلمقابل ڈوگر پارک حاجی سعد گل کا غیر منظور شدہ ٹائر شو روم سیل کر دیا۔وہاڑی چوک ملتان بائی پاس روڈ  پر محمد سلیم اور وہاڑی روڈ پر محمد جمیل کا غیر منظور شدہ ٹائر شو روم بھی سیل کر دیا۔ آ پرشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ محمد آ فاق بھٹی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلانگ آفتاب قیصرانی ،سپریٹنڈنٹ ا نفورسمٹ رانا سعید ،پولیس نفری اور ڈیمالیشنگ اسکورڈ ان کے ہمراہ تھا ۔