پاکستان ماس ریسلنگ قومی ٹیم  کے وفد  کا ملتان ایئرپورٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال

21

ملتان، 29 جون (اے پی پی ):روس کے شہر  یاکوتسک میں منعقد ہونے والی چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپیئن شپ  میں شاندار کارکردگی کے بعد  ملتان ایئرپورٹ پہنچنے پر  ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان تحصیل سپورٹس آفیسر کہروڑپکا  جمشید مجید پاکستان ماس ریسلنگ ہیڈ فیڈریشن راشد گاجا محمد مان سیکٹری ڈویژنل ماس ریسلنگ ٹیوشن بہاولپور سوشل ایکٹیویسٹ حسن خان سپورٹس حلقوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا   گیا،  چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپیئن شپ   میں  پاکستانی دستہ نے 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر  رانا ندیم انجم کا کہنا تھا کہ  ہمارے  کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ہیں،اس ایونٹ میں پوری دنیا سے 45 ممالک نے اس ایونٹ میں حصہ لیا   اور بہت سے  ملک ایسے بھی ہیں جن سے وسائل کے حساب سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اِس کے باوجود تیسرے نمبر پر آنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

ہیڈ کوچ پاکستان ماس رسلینگ فیڈریشن راشد گاجا کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں جو محدود وسائل اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنی انتھک محنت بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا سربلند کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے یہ جیت پاکستان کی جیت ہے اور میں مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ  ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن اور ڈویژن ایسوسیشن باڈی کا جو کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کھلاڑی تیار کر رہے ہیں، پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن اور ٹریڈیشنل سپورٹس گیمز کے پلیٹ فارم سے ہم اپنے نوجوانوں کو نہ صرف علاقائی ،نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر اپنی ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، اگر گورنمنٹ سطح پر ہمارے کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تو ہرایونٹ میں گولڈ میڈل آسکتے ہیں۔