اسلام آباد ، 29 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم آج انتقام کی سیاست کو دفن کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب مجھ پر لگائے الزامات ثابت نہیں کر پایا ہے ،نارووال سپورٹس کمپلیکس کو التواء کا شکار کیا گیا ، جس سے کروڑوں روپے ضائع ہوئے ہیں۔











