پاکپتن؛ امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کیلئے پولیس کا ضلع بھر میں فلیگ مارچ

36

پاکپتن،05جون(اے پی پی): پولیس نے  پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں ڈی پی او،ایس پی،ایس ڈی پی اوز،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا، فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنا ہے۔

اس حوالے سےڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے کہا کہ شہری بھی امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔