پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے مریضوں کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے        پنجاب،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق

12

لاہور۔09جون ( ے پی پی ) :صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ”نرسزڈے“سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعود گوندل اور فیکلٹی ممبران نے صوبائی وزیر کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کیلئے خصوصی طورپربنائی گئی مسجدکادورہ بھی کیا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اعجازحسین،ڈی جی نرسنگ،ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ ڈاکٹرقرۃ العین،رجسٹرار ڈاکٹرریاست علی،پروفیسربلقیس شبیر،پروفیسرسائرہ افضل،پروفیسرثاقب سعید،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک،پروفیسرابراراشرف ودیگرتمام فیکلٹی ممبران اور نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔            صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے نمایاں کارکردگی کی حامل نرسوں کواعزازی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔سیمینار سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہآج پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والی نرسوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے کوروناکے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز دن رات ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔  کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کالوہا عالمی سطح پر منوانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل کو خراج تحسین پیش کرتاہوں نرسوں کی بہتری کا سوچنے پر سابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں۔مثبت پالیسیوں کے تسلسل کے ثمرات عوام تک ضرورپہنچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے نفرت نہیں بلکہ یگانگت کی بنیادپرچلتے ہیں  کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بہترین خدمت کررہاہے    ذمہ داری سنبھالنے کے فوری بعدمحکمہ میں نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اجلاس بلایا  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے مریضوں کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے پنجاب کے تمام نرسنگ کالجزکے معیارکو مزیدبہتربنایاجائے گا پنجاب کے نرسنگ کالجزمیں جدیدطرزکے آڈیٹوریم اور تھیٹرزبنائے جائیں گےنرسوں کی محکمانہ تربیت کیلئے آغاخان یونیورسٹی کے ماسٹرٹرینرزسے بات ہوئی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہمیں ہسپتالوں میں مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والی نرسوں کی عزت کرنی چاہئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے تعمیری اقدامات اٹھارہے ہیں۔